تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سرما کی دستک۔تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی شروع

سرما کی دستک۔تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی شروع

تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے کیونکہ موسم سرما نے دستک دینی شروع کردی ہے۔حالیہ چند دن قبل موسمی قہر کا کئی افراد کو سامنا کرناپڑا تھا کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے تلنگانہ اور اس کے دارالحکومت حیدرآباد میں تباہی ہوئی تھی تاہم اب موسم میں بتدریج تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ایک طرف دن کے درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ اضافہ دیکھا جارہا ہے تو دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔بعض اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سنگاریڈی، وقارآباد اور آصف آباد اضلاع میں درجہ حرارت 16 ڈگری تک پہنچ گیا۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17تا22 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا اور دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30تا33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button