ریاست تلنگانہ میں شعبہ صحت کی صورتحال انتہائی ابتر: کے ٹی آر
ریاست تلنگانہ میں شعبہ صحت کی صورتحال انتہائی ابتر
فور برادر سٹی پروجیکٹ ‘اڈانی ۔امبوجاسمنٹ فیکٹری میں دلچسپی ‘اہم مسائل نظر انداز
گاندھی ہاسپٹل کا کوئی پرسان حال نہیں ۔کانگریس حکومت پر کے ٹی آر کی شدید تنقید
حیدرآباد۔26اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد میں خدمات اور سہولتوں کو بالکلےہ طور پر نظر انداز کرنے پر کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کے ٹی آر نے آج ریاست تلنگانہ میں شعبہ صحت کی ابتر حالت کو اجاگر کیا۔کے ٹی آر نے طنزےہ انداز میں کہاکہ کانگریس حکومت کو گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں کو موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے برقی کی شرحوں میں اضافہ کرنے میں زیادہ دلچسپی دکھائی دیتی ہے۔انہوںنے شعبہ صحت میں بنیادی ضروریات کو نظر اندازکرتے ہوئے فوربرادرس سٹی پروجیکٹ ‘اور اڈانی امبوجا سمنٹ فیکٹری پر توجہ مرکوز کرنے پر کانگریس پر شدید تنقید کی۔انہوںنے نشاندہی کی کہ کانگریس حکومت صرف خدمات اور دیگر شعبہ جات میں قیمتوں میں اضافہ میں ہی مصروف ہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس حکومت اہم امور جیسے ادویات کی دستیابی ‘پینے کےلئے صاف وشفاف پانی کی سربراہی اور ہاسپٹل میں مریضوں کےلئے مناسب سہولتوں کی فراہمی میں بالکلےہ طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ آج ”دیوالی کے موقع پر بم“جیسی باتوں میں دلچسپی دکھائی جارہی ہے جبکہ گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں کی دیکھ بھال پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔جس طریقہ سے اڈانی اور امبوجا سمنٹ کےلئے دلچسپی بتائی جارہی ہے وہی دلچسپی گاندھی ہاسپٹل میں بیٹا ڈائن کی گولیاں فراہم کرنے میں نہیں دکھائی جارہی ہے۔کے ٹی آر نے طنزےہ انداز میں کہاکہ جب کبھی کانگریس پارٹی اقتدار میں رہی ماضی ‘حال اور ہمیشہ عوام سرکاری دواخانوں سے رجوع ہونے سے گریز کرتے رہے ہیں۔راماراﺅ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xپرریمارکس میڈیا میں شائع شدہ رپورٹس کے ذریعہ گاندھی ہاسپٹل کی ابتر صورتحال کی عکاسی کے بعدسامنے آئے۔