تلنگانہ کے وزیرصحت نے ایم این جے کینسر اسپتال کا اچانک دورہ کیا
MNJ Cancer Hospital
تلنگانہ کے وزیرصحت دامودر راج نرسمہا نے ایم این جے کینسر اسپتال کے زیر اہتمام حیدرآباد کے لمبنی پارک سے ایم این جے کینسر اسپتال تک منعقدہ پستان کے کینسر کی بیداری مہم اور واک کا افتتاح کیا۔ایم این جے انسٹی ٹیوٹ کی بریسٹ کینسر آگاہی واک مکمل کرنے کے بعدوزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کینسر اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے اسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اورمریضوں سے اسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے پیتھالوجی لیبس، پی ای ٹی اسکیان، سی ٹی اسکیان، ایم آر آئی اسکیان، میموگرام، مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبہ، بون اسکیان، اور الٹراساؤنڈ سمیت پالی ایٹیو کیئر یونٹس کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ان کے استعمال کے بارے میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواسلو سے تفصیلات بھی معلوم کیں۔انہوں نے پوچھا کہ روزانہ کتنے مریض اسپتال آتے ہیں اور ان کے لئے کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیرموصوف نے ڈاکٹروں، نرسنگ اور اسپتال کے عملے سے بات کی اور علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔
#MNJ Cancer Hospital