تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ میں محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایاجائے:وزیرسیتکا
Safe Drinking Water Telangana
تلنگانہ میں محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایاجائے:وزیرسیتکا
حیدرآباد۔26اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی ڈی انوسیا سیتکا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست بھر میں بلاوقفہ محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے ارم منزل میں مشن بھاگیرتا کے دفتر میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ہر 5تا6حلقوں کو بہتر منصوبہ بندی اور تال میل کے لئے ایک اکائی کے طور پر تصور کرنے پر زور دیا۔ کئی مواضعات کو پانی سربراہ کرنے مشن بھاگیرتا کی کوششوں کے باوجود بعض شہری بورویلز اور آر او پلانٹس پر منحصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن بھاگیرتا کے اسٹاف کو چاہئے کہ معیاری اور بہتر پانی کی سربراہی کے لئے عوام میں بھروسہ پیدا کریں۔ اس اجلاس میں سکریٹری پنچایت راج و دیہی ترقی لوکیش کمار اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
#Safe Drinking Water Telangana