پونے، 25 اکتوبر: مچل سینٹنر (سات وکٹ) کی مہلک گیند بازی کے بل بوتے پر نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو ہندوستان کو پہلی اننگز میں 156 رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 103 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
کل ایک وکٹ پر 16 رن سے آگے کھیلتے ہوئے ہندوستان کو آج پہلا جھٹکا شبھمن گل (30) کی شکل میں لگا۔ اس کے بعد اگلے بلے باز وراٹ کوہلی (ایک) ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے اسپنرز کی سخت گیند بازی کے سامنے ہندوستان کے یشسوی جیسوال (30)، سرفراز خان (11) اور رشبھ پنت (18) بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ آر اشون (چار) ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کھانے کے وقت تک ہندوستان نے 7/107 کے اسکور پر سات وکٹ گنوا دیے تھے۔
وکٹوں کے مسلسل گرنے کے درمیان رویندر جڈیجہ نے 46 گیندوں میں 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے بلے باز آکاش دیپ (چھ) 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لور آرڈر پر بیٹنگ کرنے آئے واشنگٹن سندر نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ہندوستانی ٹیم 45.3 اوور میں 156 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 19.3 اوورز میں 53 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ گلین فلپس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
#Mitchell Santner