آداب میں پریم چند ہوں” منشی پریم چند کی کہانیوں پر ڈراموں کا طویل سلسلہ جاری
دیوالی کے موقع پر اتوار کو “اماوس کی رات“ ڈرامہ
آئیڈیا ممبئ مجیب خان کی ہدایت میں “لانچھن”، “منو ورتی “ اور دیوالی کے موقع پر اماوَس کی رات ڈرامے بروز اتوار 27 اکتوبر کو رات 7:30 بجے شکنتلم اسٹوڈیو، آدرش نگر، اندھیری میں پیش کرے گا۔2005 سے جاری سیریز “ آداب میں پریم چند ہوں” نے منشی پریم چند کی کل 315 کہانیوں میں سے314 کو اسٹیج کر کے اپنا نام لمکا بک آف ریکارڈ اور ورلڈ وائڈ ریکارڈ میں رجسٹر کروا لیا ہے یہ ڈراموں کی واحد سیریز ہے جو دو ریکارڈز میں درج ہے۔ منشی پریم چند کے ادب کی معلومات اب گنے چنے لوگوں تک ہی محدود رہ گئی ہے ان میں بیشتر ایسے ہیں جو منشی جی کی چند کہانیوں کو ہی ان کی کل کہانیاں سمجھتے ہیں۔
اور ادبی نشستوں میں ان کی گفتگو کا محور وہ ہی کہانیاں ہوتی ہیں۔ اب چونکہ آئیڈیا پوری ایمانداری اور تندہی سے منشی جی کی کہانیوں سے اسٹیج کو رونق بخش رہا تو اس کے لئے ساری کہانیوں کا جاننا اشد ضروری ہے اور انھیں منشی جی کے چاہنے والوں تک پنہچانا آئیڈیا اپنا علمی فریضہ سمجھتا ہے۔ اپنی اس کوشش کے ساتھ آئیڈیا دھیرے دھیرے ساری کہانیاں کو اسٹیج کر تے ہوۓ گنیز بک اف ریکارڈ کی جانب گامزن ہے۔ مسلسل اور لگاتار ڈرامے کرنے والے مجیب خان نا صرف منشی پریم چند بلکہ رابندر ناتھ ٹیگور اور منٹو کی کہانیوں کو بھی اسٹیج کی زینت بناتے ہیں۔
‘آئیڈیا’ کے ڈراموں کے ذریعے ٹیلی وژن اور فلم کے کئی فنکاروں نے اردو اور ہندی زبانوں میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ اور ٹیلی وژن اور فلموں میں اپنا ایک اعلی مقام بنایا ہے۔ ان میں نیتو چندرا، نکل مہتا، اکھشے سیٹھی، سدھارتھ اروڑا اور وجے بدلانی، علی اصغر (دادی کپل شرما شو) چندایسے نام ہیں جو شدت کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے آئیڈیا کا نام روشن کر رہے ہیں۔
آج فلم اور ٹی وی سرکل میں آئیڈیا کے توسط سے یہ بات مشہور ہے کے اگر ہندی اور اردو کا لب و لہجہ درست کرنا ہے تو آئیڈیا کا ورکشاپ اٹینڈ کر کے کامیابی سیڑھیاں طے کی جا سکتی ہے۔
پوری دنیا میں پریم چند کی کہانیوں کو اسٹج کر کے اپنی ایک الگ پہچان بنانے والے مجیب خان پریم چند کے سارے ڈراموں کو بہت جلد مراٹھی اور انگریزی میں اسٹیج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان دونوں ہی زبانوں میں پریم چند کا ادب براے نام ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر پر 9821044429 رابطہ قائم کریں۔
#Premchand Stories