حالت نشہ میں ماں نے د س ماہ کے بچہ کو 90ہزارروپئے میں فروخت کردیا
حالت نشہ میں ماں نے د س ماہ کے بچہ کو 90ہزارروپئے میں فروخت کردیا
نشہ میں دھت ماں نے اپنے دس ماہ کے بچہ کو90ہزار روپئے میں فروخت کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع میں شراب کی ایک دکان پر پیش آیا۔نوزائیدہ کو خریدنے والی ضلع جگتیال کی خاتون جس کی شناخت لکشمی کے طورپر کی گئی ہے،کے مطابق ٹی شیاملانامی خاتون کے پانچ بچے ہیں۔اس کے چھوٹے بیٹے کو فروخت کرنے کا خاتون نے وعدہ کیا۔لکشمی نے بتایا کہ اس نے ویمل واڑہ بلدیہ کے تپاپورمیں اس نوزائیدہ کوخریدا جس کے لئے دستاویزات تیار کئے گئے۔اس خاتون نے انکشاف کیا کہ نومولود کو 90ہزارروپئے میں خریدنے کا بانڈ پیپرتیارکرتے ہوئے رقم حوالہ کی گئی۔رقم حاصل کرنے کے بعد شیاملا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے بچہ کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔اس شکایت کی بنیاد پرپولیس کی جانچ میں اس سارے معاملہ کا انکشاف ہوا۔پولیس نے نوزائیدہ کواس کی حقیقی ماں کے حوالے کردیا۔لکشمی نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ اس کی رقم اس کو واپس کی جائے۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔