آندھراپردیش میں بس کا بڑاحادثہ ٹل گیا کیونکہ کڑپہ سے تروپتی جانے والی الکٹرک بس کے ٹائرکے بولٹ ڈھیلے ہوگئے۔یہ بس مادھاورم جارہی تھی۔ ڈرائیور اس پر دھیان دیے بغیر بس چلا رہا تھا۔
بس کے قریب سے گزرنے والی کار میں سوار مسافروں نے اسے چوکس کیا اورڈرائیور کو بتایا کہ ٹائر وں کے بولٹ ڈھیلے ہوگئے ہیں جس پر ڈرائیور نے بس کو روک دیا اور قریبی دکان پر جا کر ٹائر ٹھیک کروائے۔
اس واقعہ کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ مسافروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے بس کو جانے سے پہلے چیک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کار میں سوار مسافرخبردارنہ کرتے توبڑاحادثہ ہوجاتا۔
#AP bus accident