جرائم و حادثات

تلنگانہ کانگریس لیڈرجیون ریڈی کے قریبی حامی کا قتل

تلنگانہ کانگریس لیڈرجیون ریڈی کے قریبی حامی کا قتل

تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈرو رکن قانون سازکونسل جیون ریڈی کے قریبی حامی گنگاریڈی کا ضلع جگتیال میں قتل کردیاگیا۔58سالہ گنگاریڈی کی بائیک کو پیچھے سے کار نے ٹکر دے دی جس کے بعد وہ نیچے گرپڑے۔حملہ آوروں نے ان پر چاقووں سے حملہ کردیا۔اس حملہ میں وہ زخمی ہوگئے۔ان کے ارکان خاندان نے ان کو اسپتال منتقل کیاتاہم ڈاکٹرس نے ان کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔ا س واقعہ کی اطلاع پر جیون ریڈی جگتیال کے سرکاری اسپتال پہنچے جہاں گنگا ریڈی کی لاش رکھی تھی۔ اس واقعہ پر برہم جیون ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ جگتیال۔دھرماپوری مین روڈ پر دھرنا دیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمین کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس اقتدار میں ہونے کے باوجود ضلع میں کانگریس لیڈروں کے لیے کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور جگتیال میں بی آر ایس کا راج جاری ہے۔اس دھرنے کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت متاثرہوئی۔ پولیس نے ٹریفک کو بائی پاس روڈ کی سمت موڑ دیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کی وجہ اراضی تنازعہ کی وجہ سے ہوا یا پھر سیاسی مخاصمت کی وجہ سے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے جگتیال میں پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button