تلنگانہ ٹیم کا جنوبی کوریا میں دوسرے دن بھی دورہ
Telangana team South Korea visit
تلنگانہ کے وزراء نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دوسرے دن بھی دورہ کیا۔ وزراء اور حکام کے ایک گروپ نے جنوبی کوریا میں دریائے ہان کی بحالی کے اہم منصوبے کا جائزہ لیا۔ یہ دریاسیول میں پانی کی فراہمی، ماحولیات اور معیشت کے لیے اہم ذریعہ بن گئی ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے آلودہ دریائے ہان کو صاف کر کے بحال کر دیا ہے۔ یہ دریا494کلومیٹر طویل ہے۔
اس کی صفائی کے بعد اب یہ سیول شہر کے لیے ایک اہم سیاحتی مقام اور پانی کا ذریعہ بن گئی ہے۔ وزراء سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، وزیراعلی تلنگانہ کے مشیر ویم نریندر ریڈی، محکمہ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے اس دریاکا معائنہ کیا۔ بھونگیرکے ایم پی سی کرن کمار ریڈی اوردیگر نے آج ہانگ ریور مینجمنٹ کے عہدیداروں وہان ریور بورڈ کے ڈپٹی میئر جو ینگ ٹی اور بورڈ ڈائریکٹرز یوگھک سے ملاقات کی اور ہان دریا کو بحال کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کرن کمار ریڈی نے کہا کہ اس کے پاس دریائے ہان کے دونوں طرف 78 کلومیٹر طویل موٹر سائیکل کے راستے ہیں، جن میں روزانہ تقریباً 180000 افرادگذرتے ہیں۔اس دریاکے طاس میں بحالی کا جملہ رقبہ 57.1 کلومیٹر تقریباً 46.9 کلومیٹر ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس دریا کی بحالی کے بعد سیول شہر کی شکل بدل گئی۔ دریا کے دونوں کناروں پر 40 شاپنگ کامپلکس ہیں۔50 کامپلکس ری ڈیولپمنٹ کے تحت ہیں۔سیؤل گلوبل سٹی مسابقت میں 7ویں نمبر پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم موسی ندی کو صاف کرتے ہوئے حیدرآباد شہر کو سیول کے شہر کے طور پر ترقی دیں گے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ مخالفین جھوٹے پروپگنڈہ سے گریز کریں۔
#Telangana team South Korea visit