بی آر ایس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی قیادت میں 24 اکتوبر کو عادل آباد میں احتجاجی جلسہ
بی آر ایس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی قیادت میں 24 اکتوبر کو عادل آباد میں احتجاجی جلسہ
کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے احتجاجی جلسہ کو کامیاب بنانے سابق وزیر و بی آر ایس پارٹی عادل آباد ضلع صدر جوگو رامنا کی اپیل ۔
عادل آباد 22/اکتوبر ( آداب تلنگانہ نیوز /نامہ نگار عمیم شریف)
سابق وزیر و بی آر ایس پارٹی عادل آباد ضلع صدر جوگو رامنا نے کہاکہ کانگریس پارٹی عوام سے 6 ضمانتوں کے جھوٹے وعدے اور 420 گارنٹی اسکیموں کے نام سے لوگوں کو گمراہ کرکے اقتدار میں آئی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت جھوٹے وعدوں سے بھری ہوئی ہیں۔کانگریس دور حکومت میں عوام اور کسان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
بی آر ایس رعیتو آیکاویدی نے کسانوں کو درپیش مسائل پر ایک تحریک شروع کی ہے ۔کانگریس حکومت کے عوام کے ساتھ ساتھ کسانوں کو دھوکہ دہی کے خلاف بی آر ایس پارٹی ورکینگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی قیادت میں اس ماہ کی 24 تاریخ کو احتجاجی اجلاس منعقد ہوگا۔انہوں نے منگل کے روز عادل اباد ضلع مستقر میں واقع بی آر ایس پارٹی دفتر میں منعقد میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے عوام کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا۔۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے قرض معافی اور ضمانتوں کے دھوکے پر سوال کرنے کے لئے 24/اکتوبر کو عادل اباد ضلع مستقر کے رام لیلا میدان میں کے ٹی آر کی قیادت میں ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کانگریس دور حکومت میں کسانوں کی خودکشی میں اضافہ کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے 300 دنوں کے دور حکومت میں اب تک 300 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ چھ ضمانتوں کے جھوٹے وعدے دکھا کر اقتدار میں آنے والی کانگریس حکومت ان پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کے تحت ایک تولہ سونا دینے کا کانگریس نے وعدہ کیا۔اور کسانوں کو فی ایکڑ پندرہ ہزار روپے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر حکومت سے سوال کرنے والوں اور دھرنے دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جھوٹی یقین دہانی کرانے والے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف مقدمات کیوں درج نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ کسان غصہ میں کیوں کے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے نام پر کوئی یقین دہانی کے بغیر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عادل آباد میں اگائی جانے والی اعلیٰ ترین کوالٹی کی کپاس کی قیمت گجرات کے مقابلے کم قیمت پر فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ اس ماہ کی 24 تاریخ کو عادل اباد کے رام لیلا میدان میں منعقد احتجاجی جلسہ میں کے ٹی راما راؤ حکومت کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت دیں گے۔انہوں نے کسانوں اور عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے احتجاجی جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر کسان رابطہ کمیٹی صدر روکنڈلا رمیش، ٹاؤن صدر اجے الال،، ایزاگیری نارائن، میتو پرہلاد، گندرتھ رمیش، کمرا راجو، وینوگوپال یادو، پرمیشور، نواتھے سرینواس، سونی راؤ، محمد ایوب، اِمتیاز صدیقی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔