شہر کی خبریں

مشاعروں کے ذریعے نسل نو کو اردو زبان سے جوڑا جائے

چھتہ بازار حیدرآباد میں شاندار طرحی مشاعرہ کا انعقاد

حیدرآباد۔21/اکتوبر(راست )ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ کل رات نو بجے دفتر جماعت اسلامی چھتہ بازار حیدرآباد پر منعقد ہوا ممتاز صحافی و شاعرجناب سعداللہ خان سبیل نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ طرحی مشاعرے شعراء کے کلام کو مذید نکھارنے میں مددومعاون ثابت ہوتے ہیں ایک ہی زمین میں مختلف موضوعات ،استعارے، تشبہات اورعلامتوں کا حسین امتزاج ایسے مشاعروں میں دیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے نوجوان نسل کو مشاعروں کے ذریعہ اردوزبان سے جوڑنے پربھی زور دیا۔مشاعرہ کی صدارت

معروف مترنم شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے کی ۔ ابتداء میں ظفر فاروقی کی تلاوت وترجمانی کے بعد جنید حسینی جنید نے طرحی نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی غزل کے دور میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور مہمان خصوصی سعداللہ خان سبیل کے علاوہ ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر فاروق شکیل، جلیل نظامی، سردار سلیم ،طاہر گلشن آبادی ،سمیع اللہ حسینی ، ارشد شرفی، قاری انیس، علی بابا درپن ،انجنی کمار گویل، نورالدین امیر، ڈاکٹر نعیم سلیم فراز رضوی ممتاز لکھنوی معالے اچلپوری نوید جعفری یم یم عارف شکیل حیدر بلبیر سنگھ خادم رسول عینی زاہد ہریانوی امین الدین انصاری جہانگیر قیاس شکور شاداب رفیق جگر اور ظفر فاروقی نے طرحی سنجیدہ کلام سنا کر خوب داد پای درمیان میں طنز و مزاح کے ممتاز شاعر وحید پاشاہ قادری اور شبیر خان اسمارٹ نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار بنا دیا آخر میں ناظم مشاعرہ ظفر فاروقی کے شکریہ پر یہ خوشگوار محفل اختتام کو پہنچی۔اس مشاعرہ میں شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

#Urdu language promotion

متعلقہ مضامین

Back to top button