تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

شہید پولیس ملازمین کی خدمات کو بھر پور خراج

محبوب نگر میں یوم شہیدان پولیس تقریب ،ڈی آئی جی چوہان کا خطاب

محبوب نگر،21اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز)جوگلامبا زون 7 کے ڈی آئی جی ایل ایس چوہان، آئی پی ایس نے 21 سے 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی پولیس شہداءیادگاری تقریب کے سلسلے میں محبوب نگر ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب ان پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ۔

جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یادگاری پریڈ کے بعد ڈی آئی جی ایل ایس چوہان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پولیس شہداءکی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی قربانیوں کو قوم کی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے شہداءکے خاندانوں کی مدد اور فلاح و بہبود کے لیے محکمہ پولیس کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ”محکمہ پولیس ہمیشہ ہمارے بہادر شہداءکے خاندانوں کا مقروض رہے گا اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔”

ڈی آئی جی نے محبوب نگر میں تین دہائیوں قبل ماونواز بغاوت کے دوران پولیس کی بہادری اور عزم کی بھی تعریف کی، جب کہ ضلع ایس پی ڈی جانکی، آئی پی ایس نے اپنے خطاب میں گزشتہ سال ملک بھر میں 214 پولیس افسروں کی شہادت کا ذکر کیا جو دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں گنوا بیٹھے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی نے ضلع کلکٹر وجیندرا بوئی آئی اے ایس، اور ضلع ایس پی ڈی جانکی آئی پی ایس کے ساتھ پولیس شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے خاندانوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تقریب کے بعد پولیس پریڈ گراونڈ سے آنجہانی پردیسی نائیڈو چوک (1 ٹاون پولیس اسٹیشن) تک ایک ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاءنے شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی اے رامولو، اے آر ایڈیشنل ایس پی سریش کمار، ڈی ایس پی وینکٹیشورلو، جیل سپرنٹنڈنٹ وینکٹیشم، ڈی سی آر بی ڈی ایس پی رمنا ریڈی، اے آر ڈی ایس پی سرینواسلو، دیگر پولیس افسران، عملہ، شہداءکے اہل خانہ اور طلباءنے بھی شرکت کی۔

#Martyrs’ Tribute

متعلقہ مضامین

Back to top button