شہر کی خبریں
سکندرآبادمیں لاٹھی چارج۔کمشنرپولیس حیدرآباد کی وضاحت
Secunderabad lathi charge police clarification
حیدرآباد۔21اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے سکندرآبادمیں مندرکی مورتی کو نقصان پہنچانے والے واقعہ کے بعد مظاہرین پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی وضاحت کی۔
انہوں نے اس سلسلہ میں ویڈیوزسوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ویڈیوز میں واضح ہے کہ کس طرح یہ واقعہ پیش آیا اور تشد د ہوا۔پولیس کا ردعمل لااینڈ آرڈرکے تحفظ کیلئے سامنے آیا۔
اسی لئے مہربانی کرکے بعض گروپوں کی جانب سے بیان کردہ بیانیہ پر یقین نہ کیاجائے کہ پولیس کی کارروائی پ±رامن مظاہرین پر تھی کیونکہ ہر کہانی کا دوسرارخ ہوتاہے۔واضح رہے کہ ان ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین پولیس پر جوتوں سے حملہ کر رہے ہیں۔
#Secunderabad lathi charge police clarification