جرائم و حادثات
فحش رقص کی اطلاع، پبس پر پولیس کے چھاپے
فحش رقص کی اطلاع، پبس پر پولیس کے چھاپے
کے بنجاراہلز علاقہ میں پولیس نے کئی پبس پر چھاپہ مارا۔یہ کارروائی، ان پبس میں غیر سماجی سرگرمیوں کی اطلاع پر کی گئی۔پولیس نے ایک پب سے 140 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پب انتظامیہ نے دیگر ریاستوں سے 40 لڑکیوں کو لاکر انہیں نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ان سے فحش رقص کروایا۔ ان نوجوانوں کو اس بار کی طرف راغب کرنے کیلئے اس طرح کی حرکتیں ان سے کروائی گئیں۔پولیس نے ایک اطلاع پر یہ چھاپے مارتے ہوئے نوجوانوں کے بشمول جملہ 140افرادکو حراست میں لے لیا۔لڑکیوں کو بازآبادکاری مرکز بھیج دیاگیا۔