تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جی او29آئین کے مغائر :ہریش راﺅ

جی او29آئین کے مغائر :ہریش راﺅ
پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے ساتھ شدید ناانصافی
چیف منسٹر ریونت ریڈی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام

حیدرآباد۔19اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ بی آرایس ٹی ہریش راﺅ نے کہاکہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے عمل میں جی او 29کے نفاذ سے ملازمت کے خواہاں ایس سی ‘ایس ٹی ‘بی سی اور اقلیتی امیدواروں کے ساتھ شدید ناانصافی ہوگی کیوںکہ اس جی او کے باعث خاصی تعداد میں مذکورہ بالا طبقات سرکاری ملازمتوں سے محروم ہوجائیںگے۔کانگریس حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او کےخلاف ملازمت کے خواہاں نوجوانوں کے احتجاج کے موقع پر ہریش راﺅ آج اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ہریش راﺅ نے کہاکہ اگر ریزرویشن زمرہ کاکوئی بھی امیدوار کھلے زمرہ میں ملازمت حاصل کرتاہے تو ریزرویشن زمرہ میں نشستوں کی تعداد کم ہوجائے گی۔اگر ریزرویشن زمرہ کے امیدواران اوپن زمرہ میں ملازمتیں حاصل کرتے ہیں تو اتنی ہی تعداد میں ریزرویشن زمرہ سے نشستوں کی تعداد گھٹا دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ جی او 29آئینی دفعات کی خلاف ورزی پر مبنی ہے کیوںکہ اوپن زمرہ کا مطلب ہے کہ ہر کوئی میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں حاصل کرسکتاہے۔ہریش راﺅ نے کہاکہ گزشتہ بی آرایس حکومت نے جی او55کو نافذ کیاتھا۔ہریش راﺅ نے کہاکہ یو پی ایس سی بھی اسی طرز پر کام کررہاہے۔جسے بی آرایس حکومت نے نافذ کیاتھا۔ہریش راﺅ نے کہاکہ اب جبکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی ہندوستانی آئین کے ساتھ ملک کا دورہ کررہے ہیں ۔وہیں ان کی جماعت کی حکومت تلنگانہ میں آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔جس سے ریزروریشن زمروں کے امیدواروں کے ساتھ شدید ناانصافی ہورہی ہے۔اگرچہ کہ ڈپٹی چیف منسٹر ووزیر فینانس ملو بھٹی وکرامارکا ایک دلت ہےں۔وہ ان معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔ہریش راﺅ نے کہاکہ مذکورہ بالا جی او کے نفاذ پر شدید تکلیف ہورہی ہے۔انہوںنے احتجاجی طلبہ سے نمٹنے کے معاملہ میں کانگریس حکومت کے روےہ پرشدید تنقید کی۔پولیس نے طلبہ پر لاٹھیاں برسائیں جیسا کہ وہ کوئی دہشت گرد ہیں۔انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو یاددلاتے ہوئے ہریش راﺅ نے کہاکہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی گیارہ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں۔انہوںنے ریونت ریڈی کو چیلنج کیاکہ وہ ابھی اشوک نگر لائبریری کا دورہ کریں تاکہ ملازمتوں کے خواہاں امیدواروں کے مسائل کو جان سکیں۔جیسا کہ انہوںنے اپوزیشن میں رہنے کے موقع پرکیاتھا۔ہریش راﺅ نے اس مسئلہ پر رکن قانون ساز کونسل کوڈنڈا رام اور دیگر قائدین کی خاموشی پر بھی استفسار کیا۔انہوںنے کہاکہ کوڈنڈارام ‘ریاض ‘سی نوین اور اے مرلی آج خاموش ہےں کیوںکہ انہیں عہدے مل چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button