وزیراعلیٰ آندھرا پردیش چندرابابو نائیڈو نے صنعت کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
Andhra Pradesh investment
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے آج صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آندھرا پردیش میں کاروبار کے فروغ کے لیے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کا بہترین کاروباری ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔
ریاستی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں چھ نئی پالیسیوں کی منظوری دی گئی ہے، جن کا مقصد صنعتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا،”معزز صنعت کار اور سرمایہ کار، آندھرا پردیش اب نئی بہترین پالیسیوں کے ساتھتیار ہے۔ میں آپ کو اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے رہا ہوں، ۔
اے پی میں ایک کاروباری دوست حکومت، باصلاحیت نوجوان نسل، اور مضبوط انفراسٹرکچر آپ کا منتظر ہے۔”نائیڈو نے مزید کہا کہ نئی پالیسیوں کا فریم ورک صنعت کے ماہرین کے ساتھ مشاورت سے تیار کیا گیا ہے تاکہ ریاست میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
#Andhra Pradesh investment