حیدرآباد۔17اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)آئی اے ایس عہدیدارڈاکٹرایلم برتی نے کمشنرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے طورپر عہدہ سنبھال لیا۔انہوں نے امراپالی کاٹا کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔گذشتہ روز چیف سکریٹری شانتی کماری نے ایلم برتی کو اس عہدہ کی زائد ذمہ داری دی تھی۔ان احکامات کے بعد آج ایلم برتی نے نئی ذمہ داری سنبھال لی۔