جرائم و حادثاتتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل میں پیش آئے سڑک حادثہ پر صدمے کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل میں پیش آئے سڑک حادثہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر حکام سے بات کی اور حادثے کی تفصیلات دریافت کیں۔ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سات افراد کی جانیں ضائع ہونا افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو زخمیوں کو بہتر طبی علاج اور ضروری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ متاثرہ خاندان کے افراد سے اُنہوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

#Road accident, Revanth Reddy

متعلقہ مضامین

Back to top button