ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

مخلوط حکومت جموں و کشمیر میں لوگوں کے حقوق بحال کرے گی: راہل-پرینکا

مخلوط حکومت جموں و کشمیر میں لوگوں کے حقوق بحال کرے گی: راہل-پرینکا

نئی دہلی، 16 اکتوبر: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جموں میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ کی قیادت میں آج تشکیل دی گئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور عوام کے حقوق بحال کرے گی کانگریس کے لیڈروں نے ‘ ایکس ‘ پر کہا کہ انڈیا اتحاد کی ریاستی حکومت عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر لڑے گی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرے گی اور انہیں ان کے حقوق دلائے گی۔

مسٹر گاندھی نے کہا "آج، جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میں نے ریاست کے نئے مقرر کردہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کی حکومت انصاف کی ، امیدوں کی اور برکت کی حکومت ہوگی ، یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حکومت ہے جو اسمبلی سے لے کر دہلی تک ریاست کے ہر شہری کے حقوق کے لیے لڑے گی۔‘‘

محترمہ پرینکا واڈرا نے کہا "جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے تمام اراکین کو بہت بہت مبارک ہو۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے انصاف اور جمہوریت کی آواز بلند کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ ”

انہوں نے کہا ” انڈیا اتحاد کی حکومت عوام کے زیر التوا حقوق کو واپس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام وعدوں اور عوامی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کرے گا۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button