مایہ ناز عالم دین مولانا ندیم الواجدیؒ کی وفات سے ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ:مولانا فضل الرحیم مجددی
Maulana Nadeem Al-Wajdi death
نئی دہلی، 16اکتوبر: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے مایہ ناز عالم دین، بلند پایہ محقق و مصنف اور مشہور صاحب قلم مولانا واصف حسین ندیم الواجدی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتقال کو ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے ایک عظیم خسارہ قرار دیا یہ بات انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ آپ ایک پڑھے لکھے خانوادہ کے فرد فرید تھے بلکہ علماء دیوبند کے آپ سچے جانشیں تھے، فراغت کے بعد آپ نے اپنے کو پوری زندگی تعلیم وتعلم سے وابستہ رکھا اسی کے ساتھ صدسالہ اجلاس کے معا بعد ’’دارالکتاب دیوبند‘‘ کے نام سے ایک تجارتی ادارہ بھی قائم کیا اور سات سالوں کی محنت سے امام ابوحامد محمد الغزالی کی شہرہ آفاق کتاب ’’احیاء علوم الدین‘‘ کا چار جلدوں میں اردو ترجمہ شائع کیا اور جو بیحد مقبول ہوا۔
بورڈ کے جنرل سکریٹری بورڈنے مزید کہا کہ مولانا واجدی صاحب نے تقریباً سترسال کی عمر پائی اور پوری زندگی آپ نے علمی کاموں میں گزاری، اسی کے ساتھ آپ نے ’’ترجمان دارالعلوم دیوبند‘‘ کے نام سے اردو میں ایک ماہنامہ رسالہ نکالا اور پابندی کے ساتھ شائع ہوتا رہا، اس میں آپ کے مضامین بڑے دلچسپی کے ساتھ پڑھے جاتے تھے، اس کے علاوہ آپ نے چار درجن سے زائد کتابیں ترتیب دیں اور الحمد للہ وہ ساری کتابیں بڑی مقبول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے ادھورے خوابوں کی تکمیل کے لئے غیب سے کوئی سبیل پیدا فرمادے۔
#Maulana Nadeem Al-Wajdi death