جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ، اے پی کے تین افرادہلاک

Road Accident in USA

امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے تین افرادہلاک ہوگئے اورایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اوکلاہاما سے ڈلاس جانے کے دوران گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔مہلوکین کا تعلق اس تلگوریاست کے سری کلاہستی،نیلوراورویزاگ کے مختلف علاقوں سے ہے جو امریکہ میں برسرروزگارتھے۔یہ تلگو افراددیگر افراد کے ساتھ کار میں سفرکررہے تھے۔اس حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے جن میں اے پی کے تین افراد شامل ہیں۔حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

#Road Accident in USA

متعلقہ مضامین

Back to top button