لدنور کے ذخیرہ آب کوگوداوری کے فاضل پانی سے سیراب کرنے کامطالبہ: سی پی ایم کی مہاسبھاکامریڈ ششی دھر
لدنور کے ذخیرہ آب کوگوداوری کے فاضل پانی سے سیراب کرنے کامطالبہ
جنگاؤں 15 اکتوبر مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے ہر تیسرے سال منعقد ہونےوالے تنظیمی مہاسبھا کا اج سے ملک گیر سطح پر آغازہوگیاہے جس میں مقامی دیہی سطح سے لے کر قومی سطح تک پارٹی کی تنظیم جدید نئے ارکان کی شمولیت کی جاتی ہے۔جنگاؤں حلقے میں شامل مدور منڈل کے موضع لدنور میں کامریڈ اے یادگری منڈل سیکرٹری کی زیر صدارت مہا سبھامنعقد ہوئی جس میں ضلعی قائد کامریڈ آر ششی دھر نے شریک ہو کر پارٹی کارکنوں کو مخاطب کیا اور اپنے خطاب میں لدنور کے ذخیرہ آب کوگوداوری کے فاضل پانی سے سیراب کرنے اور زر وائر کے ذریعے ضمنی کنالوں سے پانی مختلف مقامات کے تالابوں كنٹوں کو منتقل کرنے کامطالبہ کیا اور کہا کہ یہ مقامی عوام کا دیرینہ اور حق بجانب مطالبہ ہے حکومت فورا اس ضمن میں مثبت اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور ملک میں سی پی ایم لال پرچم تلے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ طور پر کوشش کرتی ہے۔انہوں نے عوام بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں کو مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی اور اس کے محازی تنظیموں سے وابستہ ہونے کی اپیل کی۔