جرائم و حادثات
خاتون نے آٹوڈرائیور کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا
Woman Files Sexual Assault Case Against Auto Driver

ایک خاتون نے شہرحیدرآباد کے گچی باولی پولیس اسٹیشن میں ایک آٹو ڈرائیور کے خلاف منگل کی صبح مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس کے مطابق، خاتون، جو امیر پیٹ میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی ہے، رام چندر پورم (آر سی پورم) کے قریب آٹو میں سوار ہوئی۔مجید بنڈہ کے علاقے میں پہنچ کر آٹو ڈرائیور نے ا س پر جنسی حملہ کیا اوروہاں سے فرارہوگیا۔ذرائع نے کہا کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔
#Woman Files Sexual Assault Case Against Auto Driver