تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

نظام آباد میں پرجا وانی پروگرام کا انعقاد ، 51 شکایتیں موصول

Praja Vani Program

نظام آباد، 14اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز)مونسپل کارپوریشن نظام آباد کمشنر ایم مکرند نے عہدیداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرجاوانی پروگرام کو ترجیح دیتے ہوئے شکایات کو تیزی سے حل کریں۔

انٹی گریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس میٹنگ ہال میں پیر کو منعقدہ پرجاوانی پروگرام کے دوران 51 شکایات موصول ہوئیں۔ ضلع کے مختلف حصوں کے شکایت کنندگان نے کمشنر مکرند اور کلکٹریٹ اے او پرشانت کو عرضیاں پیش کیں۔

اس دوران کمشنر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ درخواستوں کو زیر التواءرکھے بغیر وقتاً فوقتاً جانچ کرکے مسائل کو حل کریں۔ اس پروگرام میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

#Praja Vani Program

 

متعلقہ مضامین

Back to top button