جائیداد کے تنازعہ میں ایک شخص کا اس کے رشتہ داروں نے قتل کردیا۔یہ واردات کل شب پراناشہرحیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی۔مقتول کی شناخت دھرمیش سنگھ کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ منگل ہاٹ میں مقیم تھا۔دھرمیش کا موروثی جائیداد کے مسئلہ پراس کے رشتہ داروں بجرنگ، ستیہ نارائنا اورتلجارام سے جھگڑاتھا۔قبل ازیں دھرمیش کی اس مسئلہ پر پٹائی کردی گئی تھی۔کل شب بجرنگ اور دیگر نے دھرمیش کو بات چیت کے بہانے بلاکراس پر حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
متعلقہ مضامین
یہ بھی چیک کریں۔
Close