تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور انسانی حقوق کے جہدکار سائی بابا حیدرآباد میں چل بسے
دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور انسانی حقوق کے جہدکار سائی بابا حیدرآباد میں چل بسے
حیدرآباد13اکتوبر: دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور انسانی حقوق کے جہدکارجی این سائی بابا ہفتہ کی شب حیدرآباد کے نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(نمس)میں چل بسے۔وہ 57 سال کے تھے۔ سائی بابا، جو اپنی سماجی سرگرمیوں اور تحریروں کے لیے مشہور تھے، کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ انہوں نے ہفتے کی رات آخری سانس لی۔ سائی بابا کو 2014 میں ماؤ نواز تنظیموں کے ساتھ مبینہ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ 2017 میں، انہیں گڑچرو لی سیشن کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم، 5 مارچ کو بمبئی ہائی کورٹ نے انہیں بری کر دیا اور ناگپور سنٹرل جیل سے رہائی کا حکم دیاتھا۔ پروفیسر سائی بابا جو کہ وہیل چیئر پر تھے، مئی 2014 میں اپنی گرفتاری کے بعد سات سے زیادہ سال جیل میں گزارے۔