حیدرآباد13اکتوبر:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم،محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں گرج وچمک کے ساتھ بارش اور 30تا60کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ہے۔
#Telangana rain forecast