بابا صدیقی کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی :وزیراعلی شنڈے
Baba Siddique funeral state honors
ممبئی، 13 اکتوبر: مہاراشٹر حکومت نے اتوار کو سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی جنہیں کل ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ،انکی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیگی۔ ریاستی وزیراعلی ایکناتھ شنڈے نے یہ اعلان آج بروز اتوار کو کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بابا صدیقی کی 2004 سے 2008 تک مہاراشٹر کابینہ میں بطور وزیر اور مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات کو تسلیم کرتے ہوئےحکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے اور پورے ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کئے جانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
بابا صدیقی کو سنیچر کی رات ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں تین نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ علاج کے دوران ان کی ہسپتال میں موت ہو گئی تھی ۔
ممبئ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ تیسرےملزم کی تلاش جاری ہے۔بابا صدیقی کی تدفین ممبئی کی بڑا قبرستان میں عمل میں آئیگی جہاں دو برس قبل انکی والدہ کو دفن کیا گیا تھا۔
قبرستان کے ٹرسٹی شعیب خطیب کے مطابق بڑاقبرستان میں اس سے قبل سرکاری اعزاز کے ساتھ جنتادل کے سابق رکن پارلیمان حسین دلوائی کو دیا گیا تھا ۔بابا صدیقی دوسرے شخص ہیں جنکی سرکاری اعزاز کے طور پر رسومات ادا کی جائیگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو برسوں قبل بابا صدیقی کے خاندان کے کئی افراد یہاں مدفن ہیں ۔
#Baba Siddique funeral state honors