مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی پرماہرامراض اطفال کی نگرانی میں چھ روزہ مفت پرپیڈیاٹرک کیمپ
نونہالوں کے علاج اور صحت کے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کیلئے والدین سے استفادہ کی اپیل
مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی پر پیڈیاٹرک (امراض اطفال) کاچھ روزہ مفت طبی کیمپ رکھا جارہاہے۔جو 14،اکتوبر تا 19،اکتوبر 2024(بروز پیر تاہفتہ) جاری رہیگا۔ اوقات صبح 10بجے تا دوپہر 1بجے اور شام 6بجے تا 9بجے شب رہیں گے۔ اس کیمپ میں ماہر و تجربہ کار پیڈیاٹریشن(ماہرامراض اطفال) ڈاکٹر محمد یاسین اور ڈاکٹر بشری،شیر خوار بچوں سے لے کر 14سال کی عمر تک کے بچوں کی بیماریوں جیسے نو زائیدہ کی دیکھ بھال، ٹیکوں (ویکسین)کے متعلق معلومات، بچوں میں ہونے والی متعدی بیماریاں، بچوں کی نشوونما کی صحیح رہنمائی، بچوں میں ہونے والی عام سانس کی بیماریوں جیسے امراض کا مفت معائنہ کریں گے۔ اسکے علاوہ لیب ٹیسٹس پر 20 فیصد کی خصوصی رعایت رکھی گئی ہے۔جناب سلطان محی الدین، سکریٹری مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی نے والدین و سرپرست حضرات سے خواہش کی ہے کہ اپنے نونہالوں کے علاج اور صحت کے متعلق صحیح رہنمائی حاصل کرنے کیلئے کیمپ سے استفادہ کریں۔مزید تفصیلات کے لئے مسلم جنرل ہاسپٹل،گیٹ نمبرون، جانکی نگر کالونی، ٹولی چوکی، حیدرآباد پرربط کریں یا موبائل نمبر9030472480پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
#Free pediatric camp