جرائم و حادثات

عادل آباد پولیس نے ساگر سوپر مارکیٹ چوری کا معاملہ کیا حل

عادل آباد پولیس نے ساگر سوپر مارکیٹ چوری کا معاملہ کیا حل
گودام انچارج کو مسروقہ رقم کے ساتھ کیا گرفتار ۔ڈی ایس پی عادل آباد جیون ریڈی کی پریس کانفرنس

عادل آباد 12/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز/نامہ نگار عمیم شریف)
عادل آباد پولیس نے ساگر سوپر مارکیٹ چوری کا معاملہ حل کر لیا ہے جو اس ماہ کی 7 تاریخ کو منظر عام پر آیا تھا۔ سوپر مارکیٹ چوری کیس میں گودام میں انچارج کے طور پر کام کرنے والا شخص ملوث تھا۔ ڈی ایس پی عادل آباد جیون ریڈی نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تفصیلات کا انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ ايچوڈہ منڈل کے سنکیڈی گاؤں کا ساکن چوہان سپربھات جو پچھلے پانچ سال سے ساگر سوپر مارکیٹ میں ایمانداری سے کام کر رہا تھا نے بددیانتی کے ساتھ چوری کی ۔
انہوں نے پتایا کہ اس مہینے کی 6 /تاریخ کو جب عملہ چلا گیا تو چوہان سپربھات سوپر مارکیٹ میں ہی چھپ گیا۔انہوں نے بتایا کہ اپنے چہرے پر ماسک پہننے کے بعد، اس نے سوپر مارکیٹ کے دس کاؤنٹرس سے 3.05 لاکھ روپے چرائے اور لفٹ کے ذریعے عمارت کی اوپری منزل پر پُہنچا اور سیوریج پائپ کے ذریعے فرار ہوگیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ شک کی بُنیاد پر ملزم کو رام نگر تلنگانہ گرامین بینک کے قریب سے حراست میں لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی اس نے جرم کا اعتراف کیا۔انہوں نے بتایا کہ چوہان سپربھات کے پاس سے مسروقہ رقم 3.05 لاکھ روپے نقد، ایک موٹر سائیکل ایک موبائل ضبط کرتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔اس موقع پر دیہی سرکل انسپکٹر پانیدھر، سی سی ایس انسپکٹر چندر شیکھر، ماوالا ایس آئی وشنو وردھن، آئی ڈی پولیس نریش، محمد کریم، ستیش رمنا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button