تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جنگاﺅں میں جماعت اسلامی کی گھر گھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم مہم،پوسٹرس کی رسم اجرا

جنگاﺅں میں جماعت اسلامی کی گھر گھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم مہم،پوسٹرس کی رسم اجرا

جنگاءوں 12اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز)ضلع مستقر جنگاﺅں میں جماعت اسلامی ہند کی مقامی شاخ کے زیر اہتمام اسکول کالج کے طلبہ اور انے والی نسل نو کو نبی اخر الزماں امام الانبیاءرحمت اللعالمین سرور کائنات شافی محشر ساقی کوثر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ اور تعلیمات سے واقف کرواتے ہوئے فیضیاب کرنے کی غرض سے گھر گھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مہم کے لیے شائع کردہ دیواری پوسٹر کا کل بعد نماز جمعہ جامع مسجد مرکز میں حضرت مولانا محمد عبدالحفیظ قاسمی صدر ضلع جمعیت علمائ،ناظم ضلع مولانا محمد خالد سعید اور دوسرے ذمہ دار احباب کے مبارک ہاتھوں سے رسم اجرا انجام دیا گیا۔ اس موقع پر امیر مقامی ڈاکٹر محمد عبدالرحیم رامش،معاون ناظم ضلع سیدعابدفیصل قریشی،ریونیو عہدیدارمحمد ابو الخیر منصوری افسر،محمد یعقوب پاشاہ صدر ہم ساتھ فاﺅنڈیشن،محمد عبدالرحمن شکیل صدر جمیعت الشباب کمیٹی،محمد اعجاز سابقہ کونسلر اور دوسرے ذمہ داران جماعت بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مولانا محمد عبدالحفیظ قاسمی مولانا خالد سعید ناظم ضلع میں بتایا کہ مہم کے دوران اسکول اور کالجوں کے طلبہ کے لیے تحریری تقریری مقابلے مختلف سیرت کے عنوانات پر منعقد ہوں گے انعام اول 10 ہزار روپیہ انعام دوم پانچ ہزار روپیہ اور انعام سوم ڈھائی ہزار روپیہ مقرر کیا گیا ہے۔ برائے نام فیس کی شکل میں اہم کتب طلبہ اور نوجوانوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران دیگر ابنائے وطن سے ملاقات کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے واقعات کو نمایاں طور پر پیش کیاجائےگا۔انہوں نے ضلع جنگاﺅں کے عوام طلبہ اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی کی گھر گھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button