تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ:بس روک کر خواتین کے آدھارکارڈچیک کرنے پر مسافرین کنڈکٹرپربرہم
Aadhaar card check
بس روک کر خواتین کے آدھارکارڈچیک کرنے پر مسافرین نے کنڈکٹرپربرہمی کااظہار کیا۔تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آدھارکارڈس دکھاناخواتین کیلئے لازمی قراردیاگیا ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر گزشتہ روزنلگنڈہ ضلع کے چنا تھملا گوڑم گاوں میں بس کو روک کرآدھارکارڈس کی جانچ کی جارہی تھی جس پر بس میں سواردیگرمسافرین نے اعتراض کیا کیونکہ بس کو روکنے پر سوال اٹھانے پر برہمی ظاہر کی گئی تھی۔انہوں نے کہا”ہمیں آپ کی مفت بس نہیں چاہیے“۔جب مسافروں نے کہا کہ ہم یہ معاملہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنارکے علم میں لائیں گے، تو حکام نے اپنا رویہ بدل دیا۔
#Aadhaar card check