تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

فنڈس کے اختصاص میں تلنگانہ کے ساتھ پھر ایک مرتبہ ناانصافی

فنڈس کے اختصاص میں تلنگانہ کے ساتھ پھر ایک مرتبہ ناانصافی
گوداوری پشکارالو کےلئے آندھرا کو 100کروڑروپئے مختص۔آخریہ تعصب کیوں۔ہریش راﺅ کا استفسار

حیدرآباد۔11اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)مرکزی حکومت نے گوداوری پشکارالو انتظامات کےلئے آندھرا پردیش کےلئے 100کروڑ کی منظوری دی ہے جبکہ تلنگانہ کو بالکلےہ طور پر نظراندازکردیاگیاہے۔تلنگانہ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہواہے۔تلنگانہ کے دو مرکزی وزراءبشمول بی جے پی کے آٹھ ارکان لوک سبھا ہونے کے باوجود ریاست تلنگانہ کو کوئی فنڈس حاصل نہیں ہوئے ہیں ۔اس مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ بی آرایس ٹی ہریش راﺅ نے تلنگانہ کے ساتھ مرکز کے ناروا سلوک پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر لوک سبھا میں بی آرایس پارٹی کی مضبوط پوزیشن ہوتی تو اس طرح کی سنگین ناانصافی کبھی بھی ہونے نہیں دی جاتی۔انہوںنے مرکزی بجٹ کے اختصاص میں واضح تفاوت کو بھی اجاگرکیا اور یاددلایاکہ جہاں آندھرا پردیش کو اضافی گرانٹس کے طور پر 15ہزار کروڑر وپئے حاصل ہوئے وہیں تلنگانہ کو کچھ بھی نہیں ملا۔ہریش راﺅ نے استفسار کیاکہ کیا تلنگانہ کو پھرایک مرتبہ کنارے پر کردیاگیاہے۔ےہ مسلسل اور متواتر تعصب آخر کیوں؟۔ہریش راﺅ نے کہاکہ تلنگانہ اپنے جائز حصہ اور دیگر ریاستوں کے مماثل مساوی سلوک کا تقاضہ کرتاہے۔ہم اس سے کم کسی چیز پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریںگے جوکہ ہماری ریاست کا حق ہے۔انہوںنے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کا فی الفور ازالہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں تمام اختصاصات میں تلنگانہ کے ساتھ دیگر ریاستوں کے مماثل برتاﺅ کیاجائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button