تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خِلاف عادل آباد میں بند پُر امن و کامیاب 

حکومت ہند سے ملعون يتی نرسنگھا نند کو کڑی سے کڑی سزاء دینے کا کیا مطالبہ

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خِلاف عادل آباد میں بند پُر امن و کامیاب
فرزندان توحید نے رضاکارانہ طور پر بند میں حصہ لیتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف سخت احتجاج درج کروایا۔
حکومت ہند سے ملعون يتی نرسنگھا نند کو کڑی سے کڑی سزاء دینے کا کیا مطالبہ

عادل آباد 09/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز / نامہ نگار عمیم شریف)
گستاخ رسول ملعون يتی نرسنگھا نند کی جانب سے حضور اقدس ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف چہار شنبہ کے روز عادل آباد میں عاشقان رسول ؐ کی جانب سے کامیاب اور پرُ امن بند منایا گیا۔عاشقان رسول ؐ عادل آباد کی بند کی اپیل پرشہر مستقر عادل آباد کے مسلمانوں نے اپنے تمام تجارتی مراکز جن میں ہوٹلس، پان شاپس، کرانہ دکانیں ، موبائل شاپس ،پارچہ جات کی دکانیں میڈیکل شاپس، بیف مارکٹ ، چکن سینٹرس،فٹ پات کے شاپس اور ٹھیلہ بنڈیاں، فروٹ مارکیٹ ،سبزی اور دودھ کی دکانیں شامل ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی اپنے اپنے کاروبار کو مکمل طور پر بند رکھ کر پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف سخت احتجاج درج کروایا۔واضح رہے کہ بند کے ضمن میں کسی قسم کا عوام پر دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ فرزنداً توحید نے رضاکارانہ طور پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف بند میں حصہ لیاجو کامیاب و پرُ امن رہا۔امام و خطیب مسجد نور خورشیدِ نگر عادل آباد مولانا عبدالعلیم قاسمی کی قیادت میں عادل اباد کے مُختلف مسالک اور مُختلف مساجد کے علمائے کرام ، حفاظ اکرم اور مسلم سیاسی اقلیتی قائدین ایک وفد نے پولیس کی نگرانی میں محلہ خورشید نگر رُوبرو مسجد نور سے ایک بائیک ریالی کے شکل میں شہر کے اہم چوراہوں اور مارکیٹ علاقوں میں گشت کرتے ہوئے تاجرین کو بند میں حصہ لینے کی ترغیب دی ۔خاص طور پرمسلم علاقوں میں چھوٹے چھوٹے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند دیکھی گئی بند کے پیش نظر پولیس کی جانب سے مختلف حساس مقامات اور مساجد کے قریب پولیس پیکٹس تعینات کئے گئے تھے۔جسکی راست نگرانی ضلع ایس پی عادل آباد غوث عالم نے کی اور شہر میں پٹرولنگ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔اس کے علاوہ ڈی ۔ایس ۔پی یل۔ جیون ریڈی کی قیادت میں ون ٹاؤن سرکل انسپکٹر ،ٹو ٹاؤن سرکل انسپکٹر ،ایس ۔ايز کی راست نگرانی سخت پولیس بندوبست کیا گیا تھا۔اس موقع پر امام و خطیب مسجد نور مولانا عبدالعلیم قاسمی نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے عاشقان رسول کی اپیل پر بند کو کامیاب بنانے پر عوام سے اظہار تشکر کیا کہ عاشقان رسول کی اپیل پرلبیک کہتے ہوئے شہر کے تاجرین نے اپنے اپنے کاروبار کو بند رکھا۔انہوں نے کہاکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کو بالکل برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے بند کی اپیل پر محکمہ پولیس کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہاکہ عادل آباد بند منانے کا اہم مقصد شہر عادل آباد سے حکومت ہند تک یہ پیغام پہونچنا ہے کہ جو لوگ شان رسالت میں گستاخی کر رہے ہیں اُنکو اور خاص کر ملعون يتی نرسنگھا نند کو کڑی سے کڑی سزاء دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شان رسالت ؐ میں گستاخی کی جرأت نہ کرسکے۔اس موقع پر سماجی کارکن حافظ عارف خان،مولانا ذاکر حسین قادری ،مولانا محمد منیر الدین رشیدی ، مفتی سردار رحمانی قاسمی، نذیر احمد، صدر جمیعت علماء ہند ٹاؤن صدر حافظ عامر پٹیل،حافظ و قاری سرتاج احمدِ اشاعتی ،مولانا الیاس ،حافظ نعیم ،حافظ ارشاد،حافظ بلال ،علماء و حفاظ کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجودہ تھے۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button