کشمیر نے بی جے پی اور ہریانہ نے کانگریس پر اعتماد نہیں کیا
کشمیر نے بی جے پی اور ہریانہ نے کانگریس پر اعتماد نہیں کیا
انتخابی نتائج دونوں ہی جماعتوں کے تئیں عوام کی ناراضگی کے مظہر :ہریش راﺅ
حیدرآباد۔8اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راﺅ نے کہاکہ عوام کانگریس پارٹی کی ضمانتوں کے جھانسہ میں نہیں آئے اس بات کا اظہار ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ رائے دہندوں نے تلنگانہ اور کرناٹک دونوں ہی ریاستوں میں کانگریس کی ناکامیوں اور جھوٹے وعدوں کو قریب سے دیکھاہے اور ےہ غیر اطمینانی کیفیت انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتی ہے۔انہوںنے ریمارک کیاکہ ہریانہ میں انتخابی نتائج واضح طور پرعوام کی کانگریس پر اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔انہوںنے ریونت ریڈی حکومت پر زوردیاکہ وہ انتقامی سیاست سے اجتناب کریں اور چھ ضمانتو ں ‘420وعدوں پر سنجیدگی سے عمل آوری پر توجہ مرکوز کریں۔انہوںنے کہاکہ ہریانہ کے نتائج سے دونوں بڑی قومی جماعتوں کانگریس اور بی جے پی کے تئیں رائے دہندگان میں بڑھتی ہوئی نفرت کی نشاندہی ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر نے بی جے پی پر بھروسہ نہیںکیا اور ہریانہ نے کانگریس پر اعتماد نہیں کیا۔ہریش راﺅ نے اس احساس کا اظہار کیاکہ دونوں ہی قومی جماعتیں عوام کا اعتماد کھوچکی ہیں کیوںکہ ےہ دونوں جماعتیں وعدوں کی تکمیل اور حقیقی حکمرانی سے انحراف کررہی ہیں۔