تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کسان کی ویڈیو شیئر کرنے پر صحافی کےخلاف مقدمہ پر برہمی

ڈی جی پی جتیندر اس بات کی وضاحت کریں۔کے ٹی آر کا بیان

کسان کی ویڈیو شیئر کرنے پر صحافی کےخلاف مقدمہ پر برہمی
ڈی جی پی جتیندر اس بات کی وضاحت کریں۔کے ٹی آر کا بیان

حیدرآباد۔8اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزارصدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے جارےہ سال مارچ میں ایک ناراض کسان کی ویڈیو لےنے اور اپ لوڈ کرنے پر صحافی پی گوتم گوڑ کےخلاف مقدمہ کے اندراج پرریاستی پولیس پر شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔انہوںنے ڈی جی پی جتیندر سے کہاکہ اس ویڈیو میں کیا غلط ہے کہ صحافی گوتم گوڑ کےخلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔گوتم گوڑ نے جارےہ سال ماہ مارچ میں سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر ایک ویڈیو شیئر کی ۔ےہ ویڈیو ضلع نلگنڈہ کے مشام پلی موضع کے ملیا نامی کسان سے متعلق ہے۔کسان نے اسمبلی انتخابات میں بی آرایس کی شکست کے بعد اپنی پریشانیوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیاتھا۔انہوںنے کہاکہ سابق چیف منسٹر وبی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راﺅ کی غیر موجودگی میں ریاست کے کسان پانی ‘برقی ‘رعیتو بندھو امداد ودیگرفلاحی پروگرامس کی کمی کے باعث جدوجہد سے دوچار ہیں۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر کے ٹی آر نے کہاکہ وہ بھی کسان ملیا کے حالات سے جانکاری کےلئے ان کے آبائی گاﺅں گئے اور معلومات حاصل کیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button