تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی کے خِلاف کل عادل آباد بند کی اپیل

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خِلاف چہار شنبہ بتاریخ 9/اکٹوبر کو عادل اباد میں بند کی اپیل ۔

عادل آباد 08/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز / نامہ نگار عمیم شریف)
امام و خطیب مسجد نور خورشیدِ نگر عادل آباد مولانا عبدالعلیم قاسمی نے کہاکہ غازی آباد اتر پردیش کے شر انگیز اور ملعون يتی نرسنگھا نند و دیگر شرپسند عناصر کی جانب سے آئے دن اسلام و مسلمانوں اور حضور ؐ کی شان اقدس میں گستاخی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی جارہی ہیں۔حضور اقدس ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف مُلک کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس ملعون کے خلاف شکایتیں بھی درج کی جارہی ہے۔اس خصوص میں ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے پرُ امن بند و احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔اسی کی ایک حصے کے طور پر عاشقان رسول عادل اباد کی جانب سے بروز چہار شنبہ بتاریخ 9/اکٹوبر کو عادل اباد میں بند منایا جارہا ہے۔منگل کے روز رُوبرو مسجدِ نور منعقد ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم قاسمی نے شہر عادل اباد کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اکثریتی تجارتی اداروں کے مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صبح کی اولین ساعتوں سے اپنے اپنے کاروبار اور تمام تجارتی مراکز جن میں ہوٹلس، پان شاپس، کرانہ دکان، پارچہ جات کی دکانیں، ٹھیلہ بنڈی، سبزی کی دکان وغیرہ کو رضاکارانہ طور پر مکمل طور پر بند رکھتے ہوئے حضور ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف احتجاج درج کروائیں۔۔انہوں نے لوگوں سے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلکہ جمہوری انداز میں قانون کے مطابق پر امن طریقے سے بازار بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج و بند کا اہم مقصد حکومت وقت سے ملعون يتی نرسنگھا نند کو کڑی سے کڑی سزاء دینے کا مطالبہ کرنا ہے۔تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شان رسالت ؐ میں گستاخی کی جرأت نہ کرسکے۔اس موقع پر سماجی کارکن حافظ عارف خان،مولانا محمد منیر الدین رشیدی ، مفتی سردار رحمانی قاسمی، نذیر احمد،،سراج قادری،اُمید فاونڈیشن صدر محمد عبدلعزیز ، علماء و حفاظ کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button