عادل آباد ضلع پولیس کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں میں مفت میگاطبی کیمپ کا انعقاد
عادل آباد ضلع پولیس کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں میں مفت میگاطبی کیمپ کا انعقاد ۔عادل آباد ضلع ایس پی غوث عالم نے مفت میگاطبی کیمپ کا افتتاح انجام دیا۔
عادل آباد۔08/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز/نامہ نگار عمیم شریف)
ضلع ایس پی عادل آباد غوثِ عالم نے بتایا کہ دور دراز کے قبائلی دیہاتوں اور ٹنڈوں میں رہنے والے قبائلیوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کی نیک نیتی سے پولس کے زیراہتمام مفت طبی کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔اسی کے حصے کے طور پر منگل کے روز عادل آباد ضلع کے گادی گوڑہ منڈل کے لوکاری گرام پنچایت کے تحت جھاری گاؤں میں ایک میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ضلع ایس پی غوث عالم نے سب سے پہلے لوکاری گاؤں میں کمرم بھیم کے مجسمہ پر گلُ ہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح انجام دیا۔۔قبل ازاں گاؤں کے قبائلی عوام نے اپنے قبائلی روایتی انداز میں رقص کرتے ہوئے ضلع ایس پی کا پرتپاک استقبال کیا۔اس میڈیکل کیمپ میں ضلع ایس پی عادل آباد غوثِ عالم کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر جیلانی اور بھابی ڈاکٹر ثنا جو طبی پیشہ سے وابستہ ہیں نے کیمپ میں حصہ لیا اور قبائلیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی۔
۔اس مفت میگاطبی کیمپ میں ماہرین امراض چشم، دندان ساز، گائناکالوجسٹ، آرتھوپیڈک سرجن، ماہرین امراض چشم، جنرل فزیشن وغیرہ نے طبی معائنہ کیا اور عوام کا علاج کیا اور ادویات بھی فراہم کیے۔اس میڈیکل کیمپ میں گادی گوڈہ منڈل کے میڈی گوڈا، پنکاسا، پولاما، کنڈی، پپری، سروی، سنگوی اور لوکاری گاؤں
کے تقریباً 25 گاوں کے 800 قبائلی لوگوں نے حصہ لیا اور میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی ایس پی نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد دور دراز کے علاقوں میں عوام میں پھیلنے والی بیماریوں کے پیش نظر عوام کو کے طبی ماہرین کے ذریعے تمام بیماریوں کا علاج فراہم کرنا ہے۔انہوں نے آدیواسیوں کو مشورہ دیا کہ مسائل کا پتہ لگائیں اور ڈاکٹروں سے مشورہ کریں اور مفت طبی خدمات حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی پولیس ہمہ وقت موجود رہے گی اور ہر صورت میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے گاؤں میں آنگن واڑی، آشا ورکر س اور اے این ایمز کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور قبائلیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش گئی۔آدیواسی لوگوں کے قائدین نے اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے اور آدیواسیوں کی حمایت کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں اٹنور ڈی ایس پی سی ایچ ناگیندر، ایڈیشنل ڈی ایم اینڈ ایچ او کے منوہر، نارنور سی آئی رحیم پاشاہ، ایس آئی ایس مہیش، ڈاکٹرس کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا۔