شہر کی خبریں

نامپلی میں ماجد حسین اور فیروز خان کا آمنا سامنا

مجلس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم۔5افراد زخمی ۔مختلف علاقوں میں اضافی پولیس فورس کی تعیناتی

نامپلی میں ماجد حسین اور فیروز خان کا آمنا سامنا
مجلس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم۔5افراد زخمی ۔مختلف علاقوں میں اضافی پولیس فورس کی تعیناتی

حیدرآباد۔7اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)حلقہ اسمبلی نامپلی میں آج دوپہر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور کانگریس پارٹی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کانگریس پارٹی لیڈر و حلقہ اسمبلی نامپلی کے شکست خوردہ امیدوار فیروز خان حلقہ میں پدیاترا کے دوران عوام سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران ان کا رکن اسمبلی ماجد حسین اور مجلس کے کارکنوں سے آمنا سامناہوگیا۔دونوں ہی گروپس ایک دوسرے کے مدمقابل ہوگئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی کے درمیان ایک شخص نے خاتون کانسٹبل کے ہاتھ سے لاٹھی کھینچ لی اور کانگریس کے کارکن کے سرپر حملہ کردیا۔ےہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر گردش کررہاہے۔دونوں گروپس نے ایک دوسرے کےخلاف ریمارکس بھی کئے۔کانگریس اور مجلس کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے موقع پر چند پولیس ملازمین موجود تھے جنہیں حالات کو قابو میں کرنے کےلئے سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔اطلاع ملنے پر سینئر پولیس عہدیداروں کے علاوہ اضافی فورسس مقام واقعہ پر پہنچ گئیں اور ہجوم کو منتشر کردیا۔مجلس اور کانگریس کے درمیان تصادم کے باعث بازار گھاٹ ‘ریڈ ہلز‘اے سی گاڈس‘نامپلی ‘ ملے پلی اور ہمایوں نگر میں پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button