سرکاری اداروں کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری تمام پر عائد:نائب وزیراعلی تلنگانہ ملوبھٹی وکرامارکا
سرکاری اداروں کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری تمام پر عائد:نائب وزیراعلی تلنگانہ ملوبھٹی وکرامارکا
تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرامارکا نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری تمام پر عائد ہوتی ہے۔ سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں کے مزدوروں کے سالانہ بونس چیکس کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سنگارینی کمپنی کے منافع میں مزدوروں کا حصہ بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے منافع کے بارے میں پچھلی حکومتوں کی طرح حقائق چھپائے نہیں گئے ہیں۔ انہوں نے مزدوروں کو مشورہ دیا کہ وہ کانوں سے کوئلہ نکالنے کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کریں تاکہ منافع میں اپنا حصہ بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ تکنیکی معلومات کو بہتر بنانا ضروری ہے۔اس کمپنی نے مالی سال 2023-24کے لئے 2412 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا، جس میں سے 33 فیصد یعنی 796 کروڑ روپے حکومت نے مزدوروں کو بونس کے طور پر دینے کا اعلان کیاتھا۔ ہر مزدور کو پچھلے سال کی نسبت اس سال 20 ہزار روپے زیادہ بونس دیا گیا۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ دسہرہ کے تہوار سے قبل سنگارینی کانوں کے مزدوروں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا جائے اور مستقبل کے منصوبے تیار کیے جائیں۔