تہواروں کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی شمالی ہند اوردیگر علاقوں کیلئے خصوصی ٹرینیں
تہواروں کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی شمالی ہند اوردیگر علاقوں کیلئے خصوصی ٹرینیں
دسہرہ اور دیوالی کے تہواروں کے پیش نظرساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں کیونکہ شہر حیدرآباد میں مقیم افراد پڑوسی ریاست کے آبائی علاقوں کو تہوار منانے جاتے ہیں۔ساتھ ہی شمالی ہند کی ریاستوں کیلئے بھی حیدرآباد سے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔مسافرین کی سہولت اور ان کے ہجوم کو کم کرنے کے لئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسافروں کی جانب سے کئی خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او سریدھر نے کہا کہ مسافروں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔ کئی ٹرینوں کے لیے اضافی بوگیوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز کا اندازہ ہے کہ خاص طور پر وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم، مغربی بنگال اور بہار سفرکرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ سریدھر نے کہا کہ بتکماں،دسہرہ،دیوالی اور چھٹ پوجاکیلئے 760اضافی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔یہ ٹرینیں شروع ہوگئی ہیں۔ اکتوبر کے پورے مہینہ یہ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بنگال جانے والی ٹرینوں میں مسافرین کا کافی ہجوم ہوتا ہے۔ساتھ ہی بہار کے بکسر، پٹنہ، رکسول کیلئے ز یادہ مسافرین کا ہجوم ہوتا ہے جبکہ بنگال کے ہوڑہ،تلگوریاستوں کے ویزاگ،کاکناڈا،وجئے واڑہ اورتروپتی جانے والے مسافرین کے ہجوم میں اضافہ ہوتاہے جس کے پیش نظران علاقوں کے لئے زائد ٹرینوں کا اعلان کیاگیا ہے۔تہواروں کے پیش نظرخصوصی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ کئی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں بھی لگائی گئی ہیں۔خصوصی ٹر ینوں میں بعض ٹرینوں میں اضافی ٹکٹ چارجس وصول کئے جارہے ہیں۔مسافرین کے ہجوم میں اضافہ پر ریلوے اسٹیشنوں میں چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے آرپی ایف چوکس ہے۔