امریکہ نے مسلمانوں کے قتل عام کیلیے اسرائیل کو ایک سال میں کتنی فوجی امداد دی
امریکہ نے مسلمانوں کے قتل عام کیلیے اسرائیل کو ایک سال میں کتنی فوجی امداد دی
واشنگٹن، 7 اکتوبر: غاصب صہیونی ریاست نے غزہ کے بعد اب لبنان پر بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ایک سال میں امریکہ نے اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد دی۔
امریکی براؤن یونیورسٹی نے امریکی جنگی اخراجات کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق امریکہ نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کو کم از کم 17.9 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ میزائل ڈیفنس سسٹم کیلیے 4 بلین ڈالر بھیجے جب کہ ایک سال سے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کے لیے بھی 4.86 بلین ڈالر اضافی رقم فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا۔ ایک سال کے دوران صہیونی ریاست کی وحشت اور بربریت نے پورے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا ڈالا۔
صہیونی فوج نے 42 ہزار سے نہتے مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا جس میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں لاپتہ ہیں۔
اسرائیل نے دو ماہ قبل ایران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد گزشتہ ماہ پہلے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے ذریعے درجنوں افراد کی جانب لی اور ہزاروں کو زخمی کیا۔
غاصب ریاست کی خون کی پیاس اس سے بھی نہ بجھی تو لبنان پر فضائی حملے شروع کر دیے جو اب تک جاری ہیں جس میں سینکڑوں افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں بیروت میں اسرائیل نے فضائی حملہ کر کے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اور انکے ساتھیوں کے خون سے ہاتھ رنگے اور اس کی وحشیانہ بربریت اب تک جاری ہے۔