دنیا ؍ بین الاقوامی

ایرانی میزائل حملے کا جواب دینا اسرائیل کا فرض ہے: نیتن یاہو

ایرانی میزائل حملے کا جواب دینا اسرائیل کا فرض ہے: نیتن یاہو

تل ابیب، 06 اکتوبر: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملے کا جواب دینا اسرائیل کا حق ہے اور وہ اپنے طریقے سے ایسا کرے گا۔ نیتن یاہو نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ "ایران نے دو بار ہماری سرزمین اور ہمارے شہروں پر سینکڑوں میزائل داغے، جو کہ تاریخ کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل حملوں میں سے ایک ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک اپنے شہروں اور شہریوں پر ایسے حملوں کی اجازت نہیں دے گا اور اس کا اطلاق اسرائیل پر بھی ہوتا ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کا دفاع کریں اور ان حملوں کا جواب دیں اور ہم ایسا ہی کریں گے”۔

متعلقہ مضامین

Back to top button