وقف ترمیمی قانون کے متعلق شعور بیداری کی ضرورت‘ شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والے خلاف سخت کاروائی۔حیات حسین حبیب
وقف ترمیمی قانون کے متعلق شعور بیداری کی ضرورت‘ شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والے خلاف سخت کاروائی۔حیات حسین حبیب
حیدرآباد۔5اکتوبر(پریس نوٹ) مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام وقف ترمیمی بل اور ایس سی تحفظات کے عنوان پر منعقدہ ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی‘ مسلم فرنٹ کنونیر اور بی آر ایس پارٹی چھاونی ڈیویثرن صدر حیات حسین حبیب نے مسلم تنظیموں‘ مشائخین‘ علماء او راکابرین سے اپیل کی کہ وہ مجوزہ پارلیمانی اجلاس میں وقف ترمیمی بل کے گرنے تک اپنے احتجاج کو جاری رکھیں اور مساجد‘ دینی درس گاہوں اور عبادت گاہوں سے اس بل کے خلاف عوام میں شعور بیداری کے سلسلے کو بدستور جاری رکھیں۔ انہوں نے ائمہ حضرات سے بھی جمعہ کے خطبے میں وقف ترمیمی بل کی منظور ی سے مسلمانوں کو ہونے والے نقصان سے واقف کروانے کی اپیل کی۔حیات حسین حبیب نے مسلم اداروں‘ تنظیموں سے اس خصوص میں دستخطی مہم چلانے کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے تحفظات کے ضمن میں بھی حکومتوں کے رویہ کو قابل افسوس قراردیا او رکہاکہ ایس سی تحفظات میں اضافہ ممکن ہے مگر مرکزی حکومت اس اہم کام میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ حیات حسین حبیب نے یاتی نرسنگ راؤ کی شان رسالت ﷺ میں گستاخی کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ملعون نرسنگ آنند کو شان رسالتؐ میں گستاخی کی عادت ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ماضی میں بھی اس نے گستاخیاں کی ہیں۔صرف مقدمہ درج کرنا اورگرفتار کرنا اس کا حل نہیں ہے۔ کڑی سزا کاتعین ضروری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے انہیں مشتعل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر ناموس رسالتؐ پر انگلی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسی طرح کے بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو ملک بھر میں مسلمانوں کے جذبات پر قابوپانا مشکل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ شان رسالت ؐ ہمارے لئے اپنی جان سے عزیز ہے۔ کسی بھی قسم کی گستاخی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ یاتی نرسنگ آنند کو سخت سزا دی جائے۔