شہر کی خبریں
ملے پلی میں کل”بروز اتوار” مفت قانونی رہنمائی کیمپ
ملے پلی میں کل”بروز اتوار” مفت قانونی رہنمائی کیمپ
حیدرآباد/5اکتوبر (پریس نوٹ) ادبی تنظیم بزم کہکشاں شاخ حیدرآبادکی جانب سے 6 /اکتوبر بروز اتوار2بجے دن تا5بجے شام بمقام مدینہ ٹاورس، تیسری منزل ، فلیٹ نمبر301 ، ملّے پلی نزد ڈاکٹر محمود ہاسپٹل پرمفت قانونی رہنمائی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔اس قانونی مشوروں کے کیمپ میں حیدرآباد کے سےنئروکلاءجناب محمد اسد علی ایڈوکیٹ ، محمد فیصل ایڈوکیٹ، محمد افضل ایڈوکیٹ ، حبیب حسین جیلانی ایڈوکیٹ و عالیہ بانو ایڈوکیٹ شرکت کریں گے اور عوام الناس کو قانونی مشورے دیں گے۔جناب حلیم بابر سرپرست بزم نے کہا کہ تنظیم بزم کہکشاں شاخ حیدرآباد کے مقاصد میں بقائے اُردو و شعر و ادب کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ سے وابستہ پریشان حال زوجین کے دردناک سلگتے مسائل کو حل کرنا بھی شامل ہے، آج ملت اس کے سبب تباہی کے دہانہ پر پہونچ چکی ہے جسکا ازالہ ضروری ہے ،اس پس منظر میں ملت کے دردمندوکلا ءکی خدمات حاصل کی گئی ہے تاکہ ملت اسلامیہ کی قانونی طور پر رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ انہوں حیدرآباد کی عوام سے اس قانونی رہنمائی کے کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔مزید تفصیلات و رجسٹریشن کے لیے جناب محمد اسد علی ، ایڈوکیٹ کے فون نمبر9959672740 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔