ملعون اور گستاخ نرسنگانند کے خلاف سخت کارروائی کرنے ایم پی حیدرآباد اسد الدین اویسی کا مطالبہ
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ایک وفد نے آج کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کی
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ایک وفد نے آج کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی جس میں شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون نرسنگانند کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت میں مجلسی وفد نے کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر واقع بنجارہ ہلز پہنچ کر سی وی آنند کو یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں کہا گیا کہ نرسنگانند نے حضور اکرم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ ملعون اور گستاخ نرسنگانند کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ وفد نے بتایا کہ نرسنگانند نے نفرت انگیز تقریر کی ہے اس کی تقریر انتہائی توہین آمیز اور قابل مذمت ہے۔ لہٰذا اس ملعون کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا جائے اور اسے فی الفور گرفتار کیا جائے۔ وفد میں مجلس کے اراکین اسمبلی جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ ، ملک پیٹ، جعفر حسین معراج رکن اسمبلی یاقوت پورہ، کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان، میر ذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار ، محمد مبین رکن اسمبلی بہادرہ پورہ اور محمد ماجد حسین رکن اسمبلی نامپلی شامل تھے۔