عادل آباد کی طالبہ شیخ شیرین پروین کو ڈی ایس سی میں ریاست بھر میں پہلا مقام
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی عادل آباد اسٹڈی سنٹر کی جانب سے پیش کی گئی تہنیت
ڈی ایس سی میں ریاست میں پہلا مقام حاصل کرنے والی عادل آباد کی طالبہ شیخ شیرین پروین بنت شیخ محبوب کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی عادل آباد اسٹڈی سنٹر کی جانب سے پیش کی گئی تہنیت.
عادل آباد 04/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز /نامہ نگار عمیم شریف)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی عادل آباد اسٹڈی سنٹر کو آرڈینیٹر سید ابو مظہر رضا نے کہا کہ یہ خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ عادل آباد اسٹڈی سنٹر سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اعلیٰ عہدوں پر پہونچ کر اپنے والدین کے ساتھ ساتھ عادل اباد اسٹڈی سنٹر کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔حال کی میں جاری ہونے والے ڈی ایس سی کے نتائج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی عادل آباد اسٹڈی سنٹر کی طالبہ شیخ شیرین پروین بنت شیخ محبوب نے اردو میڈیم میں اسکول اسسٹنٹ بائیو سائنس زمرہ میں 80.03 نمبروں کے ساتھ ریاست میں پہلا مقام اور 79.00 نمبروں کے ساتھ ایس ۔جی ۔ٹی میں ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس خوشی میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی عادل آباد اسٹڈی سنٹر کوآرڈینیٹر سید ابو مظہر رضا نے اسٹڈی سنٹر کے عملہ کے ساتھ شیخ شیرین پروین بنت شیخ محبوب کی شال پوشی و گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی اور مزید اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ عادل اباد اسٹڈی سنٹر کا نام روشن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سید ابو مظہر رضا کوآرڈینیٹر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر عادل آباد نے بتایا کہ فاصلاتی طرز تعلیم کے مختلف پروگرامز ایم اے (اردو،انگریزی،اسلامک اسٹڈیز)بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلومہ ان ٹیچ انگلش،ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن،سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔اس موقع پراسٹڈی سنٹرپرنسپل معظم مسعود ، شیخ الباس،سید مجاہد احمدِ ،والد شیخ محبوب، چھوٹے بھائی عمران نذیر، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔