اسپورٹس سے متعلق 2036اولمپکس کو ذہن میں رکھ کر پالیسی وضع کی جائے
اسکل یونیورسٹی بورڈ کی طرز پر اسپورٹس بورڈ کا قیام ضروری ۔ جائزہ اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
اسپورٹس سے متعلق 2036اولمپکس کو ذہن میں رکھ کر پالیسی وضع کی جائے
اسکل یونیورسٹی بورڈ کی طرز پر اسپورٹس بورڈ کا قیام ضروری ۔ جائزہ اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4;اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) وزیر اعلی ریونت ریڈی نے حکومت کی اسپورٹس پالیسی پر ایک جائزہ اجلاس لیا ۔ جائزہ اجلاس میں ریاستی حکومت (اسپورٹس) کے مشیر جتیندر ریڈی ، ریاستی حکومت کے مشیر کے کیشو راوَ، تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیوسینا ریڈی، پرنسپل سکریٹری وانی پرساد کے علاوہ دیگرسیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ وزیرا علی ریونت ریڈی نے ریاست تلنگانہ میں اسپورٹس کو فروغ دینے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ گچی باءولی اسٹیڈیم میں ینگ انڈیا فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس یونیورسٹی ‘ینگ انڈیا اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام بڑے اسٹیڈیمس حیدرآباد میں واقع ہیں ۔ اسکل یونیورسٹی بورڈ کی طرز پر اسپورٹس بورڈ کا قیام عمل میں لایاجائے ۔ چیف منسٹر نے کہاکہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں میڈلس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو دی جانے والی مراعات پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اسپورٹس کے متعلق 2036کے اولمپکس کو ذہن میں رکھ کر پالیسی وضع کی جائے ۔