ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

گستاخ رسول ﷺ کیخلاف عدم کارروائی مہاراشٹر حکومت کی دستور مخالف روش

کرناٹک مہاراشٹر کے گورنرس کا دوہرا معیار، نعتیہ مشاعرہ سے عزیز اللہ سرمست کا خطاب

گستاخ رسول ﷺ کیخلاف عدم کارروائی مہاراشٹر حکومت کی دستور مخالف روش
کرناٹک مہاراشٹر کے گورنرس کا دوہرا معیار، نعتیہ مشاعرہ سے عزیز اللہ سرمست کا خطاب

گلبرگہ 3 اکتوبر : گستاخ رسول رام گری مہاراج کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرکے حکومت مہاراشٹر نے اپنی دستوری ذمہ داری کو نبھانے سے انحراف کیا ہے اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب نے کیا ہے شان رسالت میں ملعون رام گری مہاراج کی گستاخی کیخلاف محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب کے زیر اہتمام کل دوپہر حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردو گلبرگہ میں منعقدہ بین ریاستی نعتیہ مشاعرہ میں ابتدائی تقریر کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ سے جواب طلبی پر خود حکومت مہاراشٹر نے بتایا ہے کہ گستاخ رسول رام گری مہاراج کیخلاف شان رسالت میں گستاخی کرنے کی پاداش میں مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر 67 ایف آئی آر درج ہوئے ہیں عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ اس کے باوجود رام گری مہاراج کو گرفتار نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ دستور کے مطابق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں برتا¶ کرنے کا دستور پر حلف لے کر چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے والے ایکناتھ شندے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے رام گری مہاراج کو تحفظ فراہم کررہے ہیں عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ کرناٹک کے گورنر چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے نوٹس پر نوٹس جاری کرتے ہیں لیکن مہاراشٹر کے گورنر گستاخ رسول رام گری مہاراج کیخلاف قانونی کارروائی کو ٹال کر دستوری ذمہ داری نبھانے سے گریز کررہے چیف منسٹر مہاراشٹر ایکناتھ شندے کے رویہ پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں عزیز اللہ سرمست نے قرارداد مذمت بھی پیش کی جس میں گستاخ رسول ملعون رام گری مہاراج کو فوری گرفتار کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی حضرت پروفیسر سید شاہ محمد یوسف حسینی صاحب کامل عم سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف نے فرمائی الم پربھو پاٹل اہم ایل اے گلبرگہ جنوب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اظہار خیال کے دوران پیغمبر اسلام کو محسن انسانیت کی حیثیت سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا الم پربھو پاٹل نے کہا کہ انسانی حقوق متعین کرنے والے پیغمبر اسلام پہلے مصلح اعظم ہیں اور انسانیت ان کی احسان مند ہے الم پربھو پاٹل نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام کے مقررہ انسانی حقوق کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں بھی پیغمبر اسلام کے مقررہ انسانی حقوق بہترین رہنمائی کررہے ہیں لال احمد ممبئی سیٹھ نائب چیرمین کے پی سی سی مائناریٹی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی انہوں نے شان رسالت میں گستاخی کیخلاف مہاراشٹر کے مسلمانوں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے گستاخ رسول ملعون رام گری مہاراج کی فوری گرفتاری پر زور دیا قبل ازیں کارروائی کا آغاز قاضی عظمت اللہ جعفری نوری اعظمی صدر دبستان مسرور حیدرآباد کی قرات کلام پاک سے ہوا بشیر عالم الیاس صابری ہاشمی شاہ آباد عبد الکریم خواجہ گیسو دراز نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا مودین پٹیل انبی جنرل سیکریٹری محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب نے خیر مقدم کیا الم پربھو پاٹل ایم ایل اے گلبرگہ جنوب کے ہاتھوں نعت خواں اصحاب میزبان و مہمان شعرا کو تہنیت پیش کی گئی مہمان شعرا عبد الاول اسماعیل بلرامپوری محمد شاکر سید مصطفی علی سید میر مقبول علی مقبول قاضی عظمت اللّٰہ جعفری نوری اعظمی ظہور ظہیر آبادی ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق (حیدرآباد) کے علاوہ میزبان شعرا نوید انجم ادریس تسکین صابری اسما عالم جاوید اقبال صدیقی واجد اختر صدیقی مبین احمد زخم سید علی اکبر حسینی صابر انجنئیر ڈاکٹر سخی سرمست اسحاق عظیم صابری ڈاکٹر ماجد داغی ڈاکٹر اکرم نقاش اور نگران مشاعرہ پروفیسر سید شاہ محمد یوسف حسینی صاحب کامل نے نعتیہ مشاعرہ میں کلام سنانے کی سعادت حاصل کی بعض شعرا کے کلام پر سامعین ہر رقت اور وجد کی کیفیت طاری ہوتی رہی مولوی محمد خواجہ گیسو دراز نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے

متعلقہ مضامین

Back to top button